کراچی: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں14 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) November 23, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے کی سطح پر مستحکم رہا۔