پاکستان رہائش کیلئے دنیا کا سستا ترین ملک ہے: ورلڈ اسٹیٹسٹکس کی رپورٹ

پاکستان رہائش کیلئے دنیا کا سستا ترین ملک ہے: ورلڈ اسٹیٹسٹکس کی رپورٹ

دنیا بھر میں مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے مگر عالمی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے جہاں کھانے پینے کی اشیاء قیمت اور مکانوں کے کرائے دنیا میں سب سے کم ہیں۔

ورلڈ اسٹیٹسٹکس رپورٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں زندگی گزارنا سب سے آسان ہے، یہاں کھانے پینے کی اشیا، مکانوں کے کرائے اور ریسٹورنٹس میں کھانوں کا ریٹ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سستا ترین شہر، کراچی اور لاہور بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ورلڈ اسٹیٹسٹکس کی رپورٹ کے مطابق سستے ملکوں کی درجہ بندی میں مصر دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ مہنگے ترین ملکوں میں برمودہ، سوئٹزرلینڈ اور کیمن آئی لینڈز سرفہرست ہیں۔