ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق صنعتکاروں، وکلاء اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے، ملک کی تمام بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبر کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے موبائل نمبرز کی تصدیق کی جارہی ہے، پرال اور نادرا کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی، امیر طبقات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔