روپے کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر مزید 22 پیسے سستا ہوگیا

روپے کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر مزید 22 پیسے سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے کمی کیساتھ 285 روپے 16 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 286 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔