ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 5 لاکھ ڈالر اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 5 لاکھ ڈالر اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 24 نومبر کو ہفتہ کے اختتام پر مجموعی ذخائر کا حجم 12 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ ڈالر تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز تھی، اس طرح ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے اضافے سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جو گذشتہ ہفتے 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز پر تھے۔