کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1160 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 61 ہزار 691 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی سے روپے کی قدر میں بہتری واقع ہو رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 97 پیسے پر بند ہوا ہے ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔