آئی ایم ایف کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا، پاکستان کیلئے مزید قرض کی منظوری متوقع

آئی ایم ایف کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا، پاکستان کیلئے مزید قرض کی منظوری متوقع

پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔

پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، مزید 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کیلئے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات فروری 2024 میں متوقع ہیں۔