سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 12 December,2023 04:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایک روز کی مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج دوبارہ بہتری دیکھی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 414 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 66 ہزار 427 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 211 پوائنٹس کمی کیساتھ 66 ہزار 12 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 19 ارب 76 کروڑ 8 لاکھ 20 ہزار 995 روپے مالیت کے 46 کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار 45 شیئرز کا لین دین ہوا۔