اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہر قائد کے بجلی صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، وفاقی حکومت نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔
حکومت نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے، یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے، اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے، علاوہ ازیں ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے بھی اضافہ مانگا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے اس درخواست پر سماعت 20 دسمبر کو کی جائے گی۔