کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے جس سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 17 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) December 27, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 25 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔