نئے سال کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

نئے سال کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدا سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2210 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 661 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2267 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 62 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 18.52 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 281 ارب روپے بڑھ کر 9343 ارب روپے ہے۔