کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) January 2, 2024
انٹربینک میں سال کے آخری کاروباری دن میں ڈالر7 پیسے سستا ہوا تھا جس کے بعد سال 2023 کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 2023 میں ڈالر 55 روپے مہنگا ہوا، سال کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گری۔