سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 22 January,2024 05:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 657 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 63 ہزار 939 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 63 ہزار 282 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 93کروڑ 31 لاکھ 80 ہزار 552 روپے مالیت کے 19 کروڑ 72 لاکھ 83 ہزار 355 شیئرز کا لین دین ہوا۔