سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 64 ہزار کی عبوری حد دوبارہ بحال

Published On 23 January,2024 04:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 514 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 64 ہزار 454 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 63 ہزار 939 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 21 ارب 25کروڑ 69 لاکھ 27 ہزار 967 روپے مالیت کے 26 کروڑ 11 لاکھ 12 ہزار 921 شیئرز کا لین دین ہوا۔