سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 524 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 64 ہزار 298 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس368 پوائنٹس اضافے کیساتھ 64 ہزار 822 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 8کروڑ 37 لاکھ 39 ہزار 287 روپے مالیت کے 29 کروڑ 5 لاکھ 27 ہزار 31 شیئرز کا لین دین ہوا۔