پشاور: (دنیا نیوز) نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کا معاملہ، تاریخی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے گورنر سٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا۔
وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے گورنر سٹیٹ بینک کو خط میں نئے نوٹوں کی چھپائی میں اسلامیہ کالج کی تصویر کو ختم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی 110 سالہ تاریخی تعلیمی ادارہ ہے، اسلامیہ کالج کی تصویر پہلے 100 روپے کے نوٹ پر چھپتی تھی بعد میں 1 ہزار والے نوٹ پر کردی ہے۔
وائس چانسلر کی جانب سے جاری خط میں لکھا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی تصویر شائع کی جائے۔