سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 64 ہزار کی عبوری حد دوبارہ بحال

Published On 29 February,2024 05:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 875 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 64 ہزار 578 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 484 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 63 ہزار 703 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 5 کروڑ 17 لاکھ 65 ہزار 15 روپے مالیت کے 22 کروڑ 35 لاکھ 19 ہزار 849 شیئرز کا لین دین ہوا۔