عوام کیلئے معمولی ریلیف، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

عوام کیلئے معمولی ریلیف، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 80 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 9 روپے 51 پیسے کمی کی گئی، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 30 روپے مقرر کر دی گئی۔

یاد رہے کہ فروری کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے مقرر کی گئی تھی۔