سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

Published On 13 March,2024 05:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 753 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 64 ہزار48 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 5 ارب 31کروڑ 37 لاکھ 68 ہزار 10 روپے مالیت کے 12 کروڑ 52 لاکھ 90 ہزار 804 شیئرز کا لین دین ہوا۔