اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ اہمیت کے امور اور اقتصادی تعلقات پر گفتگو ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے ہائی کمشنر جین میریٹ کو سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ سے آگاہ کیا، وفاقی محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات سے متعلق حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران ایف بی آر، نجکاری اور نجی شعبے کی سہولت اور مالیاتی پالیسیوں بارے بات چیت کی گئی، برطانوی ہائی کمشنر نے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔