روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 83 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 20 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔