سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، جس کے باعث 869 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 756 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 66 ہزار 886 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 13 کروڑ 74 لاکھ 40 ہزار 240 روپے مالیت کے 14 کروڑ 9 لاکھ 91 ہزار 439 شیئرز کا لین دین ہوا۔