کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 286 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 576 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 43 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 70 ہزار 290 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے۔
کاروبار کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔