آسٹریلوی کمپنیاں زراعت اور زرعی آلات کی تیاری میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت

آسٹریلوی کمپنیاں زراعت اور زرعی آلات کی تیاری میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے بدھ ملاقات کی، صدر مملکت نے کان کنی اور معدنیا ت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں، آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے صدر مملکت کو پاکستان آسٹریلیا تعلقات کی موجود سطح بارے آگاہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا تعلیم ، دفاع اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔