لاہور:(دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران اشیا خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق پیاز کے نرخ میں پانچ اور ٹماٹر نرخ میں دس روپے کلو کمی ہوئی جبکہ آلو کا سرکاری نرخ بدستور 75 روپے کلو برقرار رہا، مارکیٹ میں آلو 80 سے 90 روپے کلو فروخت ہورہاہے، پیاز کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،پیاز کا سرکاری نرخ 90 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں پیاز 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔
ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کے ساتھ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 75 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 90 سے 100 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ، لہسن اور ادرک کی قیمت بدستور 700 روپے برقرار ، بند گوبھی 50 اور پھول گوبھی 140 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب برائلرگوشت کے نرخ میں 22 روپے کلو کمی ہو نے برائلر گوشت 455 روپے فی کلو مقرر جبکہ فارمی انڈے ایک روپے مہنگے ہو کر 257 روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں۔