کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 212 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 76 ہزار 91 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 878 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔