3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی یونٹ تک اضافہ

Published On 04 June,2024 05:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کر دی گئی، جولائی اوراگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024ء میں کی جائیں گی، اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

قبل ازیں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا جب کہ آج نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے