کراچی: (دنیا نیوز) نادرا اور کے الیکٹرک کے درمیان شناختی تصدیق کی خدمات کی فراہمی کا معاہدہ ہو گیا۔
نادرا کے الیکٹرک کو صارفین کے کوائف کی تصدیق کیلئے خدمات فراہم کرے گا، نادرا خدمات کی بدولت شہریوں کو نئے کنکشن کے حصول اور میٹر کی اپنے نام پر منتقلی میں مدد ملے گی۔
رجسٹرڈ فائلرز اپنا شناختی کارڈ نمبر متعلقہ کے الیکٹرک اکاؤنٹ کے ساتھ لنک بھی کرسکیں گے، کے الیکٹرک سروس سینٹرز میں صارفین کی شناخت کی تصدیق انگلیوں کے نشانات سے کی جائے گی۔
آن لائن درخواستوں پر ویب سائٹ کے ذریعے خدمات فراہم کی جائیں گی، نادرا سہولیات کی بدولت کے الیکٹرک کو اپنی خدمات کی فراہمی اور شفافیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
معاہدے کا مقصد سکیورٹی اقدامات کو مستحکم بنانا اور ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری یقینی بنانا ہے۔