آئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی: وفاقی وزیر خزانہ

Published On 13 July,2024 11:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ہمیں اسٹرکچرل ریفارمز یقینی بنانے کی ضرورت ہے، پبلک فنانس، توانائی اور حکومتی اداروں کے ایریاز میں استحکام ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سالوں میں اسٹرکچرل ریفارمز لائیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا۔

سٹاف لیول معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا شامل ہیں۔