ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں 16 پیسے مہنگا ہو گیا

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں 16 پیسے مہنگا ہو گیا

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 278.50 روپے سے بڑھ کر 278.66 روپے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔