اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 28 پیسے اضافے کیساتھ 236 روپے 66 پیسے ہوگئی، گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں 26 روپے 90 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 796 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔