پی آئی اے کا جشن آزادی پر مسافروں کیلئے کرایوں میں رعایت کا اعلان

پی آئی اے کا جشن آزادی پر مسافروں کیلئے کرایوں میں رعایت کا اعلان

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے اندرون ملک فضائی سفر پر کرایوں میں 14 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، مسافر فوری طور پر رعایتی کرائے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کے لئے موثر ہوں گے، ٹورنٹو سے پاکستان کے لئے بھی کرایوں میں 14 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، 14 اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر 14 نومبر تک سفر کیا جا سکے گا۔