وزیراعظم کی معاشی پلان پر عملدرآمد کیلئے وزارتوں کو فائنل ڈرافٹ تیار کرنیکی ہدایت

وزیراعظم کی معاشی پلان پر عملدرآمد کیلئے وزارتوں کو فائنل ڈرافٹ تیار کرنیکی ہدایت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تمام وزارتوں کو دیئے گئے اہداف کیلئے فائنل ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی، وزیراعظم کے اعلان کیساتھ ہی پانچ سالہ معاشی پلان پر عملدرآمد شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا، معاشی پلان پر سختی سے عملدرآمد ملکی معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

وزیراعظم نے ٹیم کو ہدایت کی کہ معاشی پلان میں اہم اہداف طے کرنے سے ترقی کی راہ ہموار ہو گی، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خزانہ سمیت معاشی ٹیم کے وزرا نے وزیراعظم کو متعلقہ اہداف پر بریفنگ دی۔

وزارت خزانہ، وزارت تجارت اور ایف بی آر نے معاشی پروگرام بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر فوری عملدرآمد کرنے سے آمدن میں اضافہ کرنے پر اتفاق ہوا، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا پراسس جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آمدنی میں اضافہ کے باعث عوام کو ریلیف دینے پر بھی مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب کو معاشی پلان پر جلد عملددرآمد کرنے کی ہدایت کی۔