کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 199 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 79 ہزار کی سطح پر آ گیا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا،107 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 78 ہزار 693 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس صرف 8 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 78 ہزار 801 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔