کراچی: (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 486 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 80 کروڑ 26 لاکھ 87 ہزار 821 روپے مالیت کے 19 کروڑ 5 لاکھ 97 ہزار 406 شیئرز کا لین دین ہوا۔