روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 54 پیسے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔