پنجاب: انفورسمنٹ اتھارٹی گراں فروشوں کیخلاف اکتوبر میں کام شروع کریگی

پنجاب: انفورسمنٹ اتھارٹی گراں فروشوں کیخلاف اکتوبر میں کام شروع کریگی

اتھارٹی کے قیام، قانون سازی، ذمہ داری اور سب کمیٹیوں کے قیام کے معاملات فائنل ہو گئے، اتھارٹی سرکاری اراضی کی واگزاری، ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرے گی۔

انفورسمنٹ اتھارٹی کے تحت مجسٹریٹ کی جگہ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسرز ، انویسٹی گیشن آفیسرز، انفورسمنٹ آفیسرز گرانفروشی روکیں گے، اتھارٹی کی چیئرپرسن وزیراعلیٰ اور وائس چیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے۔