سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 03 September,2024 04:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 73 پوائنٹس اضافے کیساتھ 78 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 4 کروڑ 90 کروڑ 53 لاکھ 41 ہزار 953 روپے مالیت کے 9 کروڑ 94 لاکھ 77 ہزار 520 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے