شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان، مانیٹری پالیسی کا اعلان 4 نومبر کو ہوگا

شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان، مانیٹری پالیسی کا اعلان 4 نومبر کو ہوگا

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت 4 نومبر کو ہوگا، اجلاس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو صورتحال کے ساتھ بین الاقوامی حالات کے جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر انے کے بعد شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 17 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔