عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی سے 2614 ڈالر رہی۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہو گئی، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح فی 10 گرام سونا 514 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپےکا ہو گیا۔