سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 2635 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 7 سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہواتھا۔