سونے کی قیمتیں بے قابو، مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ

سونے کی قیمتیں بے قابو، مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے کیساتھ 2 ہزار 657 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 2 سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے ہوگئی۔