اسلام آباد: (دنیا نیوز) مالی سال 25-2024 کے دوران جولائی تا دسمبر برآمدات میں 10.52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ سال 14.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں برآمدات 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جولائی تا نومبر برآمدات کا 12.5 فیصد اضافے کے ساتھ 13.6 ارب ڈالر تک پہنچ جانا حکومتی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ملکی معیشت میں استحکام کے باعث دسمبر 2024ء میں برآمدات 2.841 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، نومبر کے مقابلے میں دسمبر کی برآمدات میں 0.28 فیصد اضافہ معاشی استحکام کی جانب مثبت اشارہ ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مستحکم برآمدات اور درآمدات معیشت میں بہتری کی عکاس ہے، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اقتصادی ترقی کے لیے برآمدات میں مثبت رجحان برقرار ہے۔