لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے محکمہ صحت کی 3900 خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کر لیا۔
پی پی ایس سی کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی سفارشات محکمہ صحت کے دونوں سیکرٹریز کو ارسال کردی گئیں۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں 900 میڈیکل آفیسرز کی خالی آسامیوں کیلئے 876 امیدوار کامیاب ہوئے، میڈیکل آفیسر کیلئے 12 ہزار 475 امیدوار رجسٹرڈ تھے۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں 3 ہزار چارج نرسز کی خالی آسامیوں میں 2914 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، چارج نرسز کیلئے 900 سفارشات ارسال کردی گئیں، چارج نرسز کے لیے 5929 اُمیدواروں نے اپلائی کیا تھا۔