اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین میں نئے وائرس HMPV پھیلنے کے معاملہ پر قومی ارادہ صحت کا موقف سامنے آگیا۔
قومی ادارہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ چین میں پھیلنے والے وائرس کی خبریں گردش میں ہیں، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے نئے وائرس کے حوالے سے کوئی ہدایات تا حال جاری نہیں کی گئیں۔
این آئی ایچ ترجمان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ایڈوائزری کے منتظر ہیں، چین میں نئے وائرس کے حوالے سے وزارت صحت بھی متحرک ہے۔
ترجمان نے کہا کہ صورتحال پر غور کے حوالے سے جلد ہی اجلاس بلائے جانے کا امکان، چین میں پھیلنے والے وائرس پر تا حال چین کی جانب سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔