بلوچستان میں انسداد پولیو مہم، 92 فیصد ہدف حاصل

Published On 03 January,2025 06:26 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام نے کہا کہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 5 ویں روز جاری ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران انسداد پولیو مہم کا 92 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام انسداد پولیو مہم کے دوران 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ سے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔

ای او سی حکام کے مطابق بلوچستان میں سال 2024 کے دوران پولیو وائرس کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، بلوچستان کے 36 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 5 جنوری تک جاری رہے گی۔