بلوچستان میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

Published On 30 December,2024 10:19 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پو لیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہونی تھی تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر 3مرتبہ مو خر کی گئی ، آج سے شروع ہونیوالی 7 روزہ پولیو مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، رواں سال دیگر صوبوں کے مقابلے میں بلوچستان میں سب سے زیادہ 27 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے رواں سال پولیو کے 67 کیسز رپورٹ ہوئے ، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔