پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کرک اور بنوں میں انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کی شدید مذمت کی اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حملوں میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے کارروائی عمل میں لانے اور انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔
علی امین گنڈا پور نے انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا، وزیراعلیٰ نے شہید کے لواحقین کی بھر پور مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے انسداد پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، فرنٹ لائن انسداد پولیو ورکرز ہمارے ہیرو اور محسن ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔