جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سپرد

Published On 07 December,2024 01:31 am

پشاور: (دنیا نیوز) جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مل گیا۔

گورنر کے پی سے یونیورسٹی کے چانسلر کی تقرری کے اختیارات لیکر وزیراعلیٰ کے سپرد کر دیئے گئے، اکیڈمک سرچ کمیٹی وائس چانسلر کے لئے تین نام تجویز کرے گی، وزیراعلیٰ تجویز کردہ ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر تعینات کریں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی نے جامعات ترمیمی بل 2024ء کی منظوری دیدی، ترمیمی بل کے متن کے مطابق تعیناتی کے دو سال بعد وائس چانسلر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، غیر تسلی بخش کارکردگی رپورٹ پر وائس چانسلر کا دورانیہ ختم کیا جا سکے گا۔