جی ایچ کیو حملہ کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم

جی ایچ کیو حملہ کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، سپیشل پراسیکیوٹر نے ملزمان کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے غیر حاضری پر علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے راجہ بشارت، زرتاج گل، بلال اعجاز سمیت دیگر 46 ملزمان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔